Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
تنظیم المدارس اور میٹرک کے امتخانات کا فرق، سرشرم سے جھک جائے | زرائع نیوز

تنظیم المدارس اور میٹرک کے امتخانات کا فرق، سرشرم سے جھک جائے

کراچی میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جبکہ آج سے ملک بھر میں تنظیم المدارس کے امتحانات کا بھی آغاز ہوگیا ہے،  تنظیم المدارس کے دو  امتحانی مراکز دیکھنے کا اتفاق ہوا جہاں نہ پولیس نہ رینجرز نہ ویجلنس ٹیموں کے چھاپے نہ نقل کرانے والوں کا جم غفیر بلکہ فرش پر بیٹھ کر قال اللہ وقال الرسول کی تعیلم حاصل کرنے والے بوریا نشین اپنے اساتذہ کا احترام اور وقار رکھتے ہوئے اپنا اپنا پرچہ حل کرنے میں مصروف تھے۔

یہ وہ واضح فرق ہے جو دونوں تعلیمی سلسلوں کے درمیان نظر آرہا کیا کوئی غیر جانبدار میڈیا ان دونوں امتحانات کے واضح فرق کو دنیا کے سامنے رکھے گا تاکہ ان دانشوروں کے منہ بند ہوسکیں جو صبح شام مدارس کو قومی دہارے میں شامل کرکے اس کی بربادی چاہتے ہیں۔

حکومت اہنے زیر انتظام اربوں روہے کے اخراجات سے چلنے والے ادارے تو درست نہیں کرسکتی وہ مدارس کا نظام خاک چلائیں گے لہذا ان بوریا نشینوں کو ان کے حال پر رہنے دیا جائے اور اپنے اداروں کے حال پر توجہ دی جائے کیا کوئی میڈیا یہ دونوں مناظر ایک ساتھ عوام کے سامنے رکھے گا۔؟