کراچی: ایم کیو ایم رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت اور تصویر ذرائع نیوز کو موصول ہوگئی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے علی رضا عابدی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت حاصل کرلی، سی ٹی ڈی آفیسر نے بتایا کہ 17 سالہ مفرور ملزم بلال نے علی رضا عابدی پر فائرنگ کی البتہ ابھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق بلال ، حسنین، غلام مصطفیٰ عرف کالی چرن اور فیضان کے عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔

سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان سے متعلق عدالت میں بھی رپورٹ پیش کی،جس میں بتایا گیا کہ بلال کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، عدالت نے گرفتار ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں۔
حراست میں لیے گئے محمد فاروق، محمد غزالی، ابوبکر اور عبدالحسیب کو علی رضا عابدی قتل کیس میں گرفتار کیا گیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے قتل کے عوض 8 لاکھ روپے رقم فراہم کی۔
https://zaraye.com/ali-raza-abidi-case-development/
گرفتار ملزمان کو نمائش کے قریب واقع حسينی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی جبکہ ملزمان نے واردات کے بعد موٹرسائیکل کو نذر آتش کردیا تھا۔

یاد رہے کہ علی رضا عابدی کو 25 دسمبر پر ان کے گھر کے قريب قتل کر ديا گيا تھا۔ والدہ نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی تھی۔
https://zaraye.com/ali-raza-abidi-mother-and-friends-demand/
