کراچی سے تعلق رکھنے والی پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کے خلاف توہینِ صحابہ مہم شروع کردی گئی جس کے ساتھ ہی اُن کے خلاف خطرناک پروپیگنڈا بھی کیا جارہا ہے۔
شہلا رضا نے دو روز قبل جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’تاریخ میں کہیں بھی معاویہ کے طرز حکومت کا ذکر نہیں ہے‘‘۔
مہم کا آغاز کیسے ہوا؟
اہلسنت والجماعت کے قائدین اور رہنماؤں نے شہلا رضا کے بیان کی سب سے پہلے مذمت کی اور کہا کہ ’کسی ایک فرقے سے تعلق کی بنا پر صحابیوں کی گستاخی معاف نہیں کی جائے گی‘‘۔
بعد ازاں اس کے ویڈیو کلپ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے جس میں شہلا رضا کے بارے میں کچھ عجیب سے انداز بھی تحریر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہلا رضا کو اسمبلی سے ہٹانے اور اُن کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
پیپلزپارٹی کی کتیا شہلارضا کا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق انتہائی غلط اور نفرت آمیز زبان کا استعمال لعنت لعنت ایس کنجر کی نسل پر 😡😡😡😡#RemoveShehlaRaza @SyedaShehlaRaza pic.twitter.com/QGWJRX25Jm
— IفTIKHAر AلAم🇵🇰 (@redrose922852) April 25, 2019
جبکہ چند صارفین کچھ ایسی اشتعال انگیز ٹویٹس بھی کررہے ہیں البتہ ہیش ٹیگ پر بیشتر صارفین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی پی سے فوری رکنیت واپس لینے اور عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، کچھ صارفین نے تاریخ دلائل دے کر بھی شہلا رضا سمیت دیگر کو سمجھانے کی کوشش کی۔

