کراچی کے نامور روفی بلڈرز کی چوری اور ہٹ دھرمی کے خلاف عوام سرآپا احتجاج ہیں اور انہوں نے سندھ حکومت سمیت مقتدر حلقوں سے مدد مانگ لی۔
کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنے والے سوشل میڈیا فارم کے توسط سے متاثرین سے مسئلے کو اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ انہیں گھروں کا قبضہ دلوایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے روفی بلڈر سے پلاٹ خریدا مگر ہمیں 25 سال گزر جانے کے باوجود اُس کا قبضہ نہیں دیا گیا جبکہ ہم تمام اقساط اور مطلوبہ رقم ادا کرچکے ہیں۔
متاثرین نے تین روز قبل پریس قبل کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور فی الفور پلاٹ کا قبضہ دلایا جائے۔
