Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، پی پی نے سینیٹ میں‌ بل کردیا | زرائع نیوز

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، پی پی نے سینیٹ میں‌ بل کردیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے ایوان سے منظور ہونے جنوبی پنجاب صوبے قیام سے متعلق قرارداد کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس میں زوردیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے بل سینیٹ میں پیش کیا جس میں ان نکات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو 2013 میں ایون سے منظور ہوئے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حکومت کے ابتدائی 100 روز میں ہی نئے صوبے کے قیام کا اعلان کیا تھا مگر 8 ماہ گزر جانے کے باوجود وعدہ وفا نہ ہوسکا، ہم نے دیگر جماعتوں کی حمایت سے بل کو سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پی پی نے حکومت کو پہلے سے منظور ہونے والا بل بنانے کی پیش کش کی تھی جس پر کوئی جواب اور پیشرفت نہیں ہوئی اس لیے 2012 میں کثیرالجماعتی مباحثے اور کمیشن کی رپورٹ سمیت بل کو سیینیٹ میں پیش کیا گیا، فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سے 50 میں سے 30 پارلیمانی نشستوں پر سرائیکی صوبے کے قیام کے وعدے کی بنیاد پر ہی کامیابی حاصل کی ہے تاہم اب وہ خود ہی اس سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی پنجاب صوبے میں ملتان، بہاولپور، ڈیرا غازی خان ڈویژن جبکہ میانوالی اور بھکر کے اضلاع شامل ہوں گے۔