کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے بڑا خواب دیکھتے ہوئے ہولناک پیش گوئی کردی ہے۔
منظور وسان نے پیشگوئی کی ہےکہ عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر ملک سے بھاگ جائیں گے کیونکہ کچھ قوتوں کی کوشش ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے ذریعے حکومت چلائی جائے۔
سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر سے بیانات دلانا ملک کو توڑنے کی سازش ہے، عمران خان کے ذریعے ملک کو توڑنے کی سازش کی جاسکتی ہے۔ منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ عمران خان پر آئی ایم ایف کا کنٹرول ہوگیا ہے، عید کے بعد ان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی، عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے کیونکہ کچھ قوتوں کی کوشش ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے ذریعے حکومت چلائی جائے۔
