Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کھجور کی قیمتوں‌ میں‌ ہوشربا اضافہ، متوسط طبقے کی خرید سے بھی باہر | زرائع نیوز

کھجور کی قیمتوں‌ میں‌ ہوشربا اضافہ، متوسط طبقے کی خرید سے بھی باہر

کراچی / لاہور / اسلام آباد: رمضان المبارک کا آغاز ہونے کے باوجود بھی کھجورکی قیمت کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں اور قیمتوں میں چالیس تا پچاس فیصد اضافہ ہوگیا۔

کھجور کی قیمتوں میں چالیس تا پچاس فیصد اضافہ کے بعد متوسط طبقے کے لوگ کھجور کی پہنچ سے دو رہیں۔ ماہ صیام کے مہینے میں کھجور کا استعمال پوری اسلامی دنیا میں بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، کیونکہ مسلمانوں کی اکثریت کھجور سے روزہ افطار کر کے سنت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرتی ہے۔

کھجور کو بجا طور پر صحت بخش غذا کا درجہ بھی دیا گیا ہے مگر افسوس کہ بے شمار معدنی غذائی اجزا شامل ہونے والی کھجور جیسی نعمت کی قیمتیں آسمان پر ہونے کے باعث متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔

غذائیت سے بھرپور پھل کھجور کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد تک کا اضافہ غریب عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔