کراچی کے تاجروں کو ایک بار پھر بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں جبکہ ایک روز قبل ڈیفنس سے تاجر کی جواں عمر بیٹی کو گھر کے دروازے سے اغوا کرلیا گیا جس کی رہائی کے عوض تاوان مانگا جاریا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجر کو 10لاکھ روپے بھتہ دینےکالفافہ موصول ہوا اور دھمکی دی گئی ہے اگر اُس نے رقم ادا نہ کی تو کاروبار اور خاندان کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
ایس ایس پی اےوی سی سی فداحسین کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم بنا کر کام شروع کردیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق 24گھنٹےمیں کارروائی کے دوران 2بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، مقامی تاجر نے بھتے سے متعلق شکایت براہ راست آئی جی سندھ کو کی تھی جس پر انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ایس ایس پی کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
