Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
I'm a huge fan of Moin Akhtar: Aamir Khan

مسٹر پرفیکشنسٹ معین اختر مرحوم کے بڑے مداح نکلے

بیجنگ: چین میں ایشیاء فلم اور ٹی وی ویک فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں 30 ایشیائی ممالک کی 60 فلمیں مختلف علاقوں میں 16 تا 23 مئی دکھائی جائیں گی۔

ایشیائی ممالک پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، تامل سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات چین پہنچ گئیں، ایک روز قبل پاکستانی اداکار نبیل قریشی اور فضاء علی مرزا کی دنگل اسٹار سے ملاقات ہوئی۔

مسلم لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین بھی چین میں ہی موجود ہیں انہوں نے بھی عامر خان سے ملاقات کی جس کی تصویر لیگی سینیٹر نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

پاکستانی شخصیات سے ملاقات میں عامر خان نے بتایا کہ وہ مزاحیہ اداکار معین اختر کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے مرحوم کا شو ’’ لوز ٹاک‘‘ دیکھا اور ابھی تک اُس کے سحر میں مبتلا ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ’’معین اختر جیسا باصلاحیت فنکار پیدا نہیں ہوسکتا‘‘۔