جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی نیب پیشی میں پیشی ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے تحقیقاتی ٹیم کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا۔
آصف علی زداری آج نیب کے سامنے تین کیسز، جعلی اکاؤنٹس، مشکوک ٹرانزیکشنز سمیت دو کیسز کی تحقیقات کےلیے پیش ہوئے، پی پی کے شریک چیئرمین نے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو صاف الفاظ میں کہا کہ آج آخری مرتبہ پیش ہوا، آئندہ کبھی نہیں آؤں گا‘۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے انتہائی غصے کے عالم میں نیب کے افسران کو کہا کہ اب یا تو نہیں رہے گی یا پھر پاکستان کی معیشت، ہر دوسرا شخص بلیک منی اور بزنس اکاؤنٹس کا مالک ہے مگر انہیں کسی کو بلانے کی جرات نہیں ہوگی۔
نیب نے آصف زرداری کو سوالنامہ دیتے ہوئے 23 مئی کو دوبارہ طلب کیا جس پر انہوں نے بولا ’’اب میں دستیاب نہیں ہوں گا‘۔
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملک کی تین بڑی جماعتیں رمضان المبارک کے فوری بعد اسلام آباد کے گھیراؤ کا فیصلہ کرچکی، جمعیت علمائے اسلام ف، پی پی اور مسلم لیگ ن نے آپس میں رابطے بھی تیز کردیے۔
