کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی طالبہ انیسہ رحمان پراسرار طور پر گمشدہ ہوگئی جس کے باعث اہل خانہ شدید پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسیہ رحمن رول نمبر #84318 اپنا فرسٹ ائیر کا پرچہ دینے والدہ کے ساتھ 14 مئی 2019 کو لانڈھی ساڑھے 3 نمبر کے گرلز کالج پہنچی، والدہ نے خود ہی بیٹی کا ہاتھ چھوڑا جس کے بعد وہ کالج میں داخل ہوئی۔
پرچہ ختم ہونے کے بعد جب والدہ واپس لین آئیں تو انیسہ باہر نہیں آئی اور کالج انتظامیہ نے معلوم کرنے پر بتایا کہ وہ تو اندر ہی نہیں آئی۔
والدہ کا کہنا ہے کہ انیسہ کالج سے باہر نکلی ہی نہیں، اُس کے پاس موبائل تھا جو صبح 10 بجے کے بعد سے بند ہے، ہم نے بورڈ آفس سے رابطہ کیا کہ وہ حاضری یا غیر حاضری کے بارے میں بتائیں مگر وہ بالکل تعاون نہیں کررہے اور نہ ہی کالج انتظامیہ کسی قسم کا تعاون کررہی ہے۔
اہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ لانڈھی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی، انیسہ کی دوستوں کا کہنا ہے کہ اُس نے 14 مئی کو ساتھ بیٹھ کر پیپر دیا۔
