Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر پر حملہ | زرائع نیوز

ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر پر حملہ

دی ٹرمینیٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر جنوبی افریقا میں اپنے مداحوں کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کررہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم نوجوان نے انہیں پیچھے سے فلائنگ کک ماری تاہم اسی وقت سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اس لڑکے کو پکڑ لیا۔

آرنلڈ شواز نیگر اس حملے میں محفوظ رہے بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پراس حملے کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے کہا مجھے اس وقت احساس ہوا جب میں نے بھی آپ لوگوں کی طرح ویڈیو دیکھی جس میں مجھے ایک نوجوان لڑکا پیچھے سے کک مارتا ہے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس بیوقوف لڑکے کی وجہ سے میری اسنیپ چیٹ ویڈیو خراب نہیں ہوئی۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=143&v=1ZpFhwJ4eGM