کراچی: جیو ٹیلی ویژن کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ہمراہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب بہت ایماندار ہیں، ان کو کام کرتے رہنے دیا جائے ،حکومت نے نیب پر نہ کوئی پریشر ڈالا ہے اور نہ ہی مستقبل میں کوئی دباؤ ڈالا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب بہت ایماندار ہیں، اور نیب جیسے خود مختار ادارے کو وہ دل جوئی کے ساتھ چلا رہے ہیں، اس لئے چیئرمین نیب کو اپنا کام کرتے رہنے دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جس خاتون کی ویڈیو ہے ، اس کے حوالے سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ یہ ایک فیک ویڈیوہے ،جس خاتو ن کی یہ ویڈیو ہے ، اس کاشوہر معافیاں مانگ رہاہے۔
چیئرمین نیب کی ویڈیو سامنے لانے والی خاتون کی زندگی کو خطرات لاحق
ان کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر) جاوید اقبال اور خاتون کی ویڈیو کے حوالے سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کی تحقیق چلائی جارہی ہے، حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب پر نہ کوئی دباﺅڈالا نہ ڈالے گی ، چیئر مین نیب ایک ایماندار آدمی ہیں اور ایسے آدمی کی ہی نیب کو ضرورت ہے ۔
