اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، یہ عمل انتہائی قابلِ مذمت اور گھناؤنا ہے، ایک گروپ نے براہ راست پاک فوج پر فائرنگ کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سپاہیوں نےپہلےمظاہرین کو پُرامن طریقےسےمنتشرکرنےکی کوشش کی مگر جب دوسری جانب سے فائرنگ ہوئی اور پانچ فوجی زخمی ہوئے تو پھر اہلکاروں نے سیلف ڈیفنس میں جوابی فائرنگ کی، جس کی وجہ سے ہجوم میں کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
پرویز خٹک نے چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا واقع نہیں ہونا چاہیے تھا، بدقسمتی سےاس عمل کی قیادت ہمارے2ممبران اسمبلی کررہےتھے، قوم،قبائلی بھائیوں،فوج نےبہت قربانیوں کےبعدملک میں امن قائم کیا، آپریشنزکےدروان ہمارے قبائلی بھائیوں نےبہت تکالیف کاسامناکیا۔
پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جائے، ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت
وفاقی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،آرمی چیف اس بات کااظہارکرچکےہیں کہ ریاست ماں ہوتی ہے، ہمیں اپنی عوام بالخصوص قبائلیوں کی مشکلات کااحساس ہے اور اُن کےتمام جائزمطالبات آئین وقانون میں رہ کرپورےکیےجارہےہیں، حکومت ان کی مکمل سماجی اورمعاشرتی بحالی نہیں آرام سےنہیں بیٹھےگی البتہ کسی شخص یا گروہ کو عوام کی مشکلات کا جواز بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
