اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں غربت کم کرنے کے لیے ’احساس قرضِ حسنہ اسکیم‘ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت غربت میں کمی سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں “احساس قرض حسنہ اسکیم”شروع کرنے کی منظوری دی، اسکیم کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترکی منصوبےسےمتعلق شرکاکوبریفنگ دی۔
وزیراعظم نےاسکیم کےلئےاضافی5 ارب روپےکی رقم مختص کر دی، اسکیم کےتحت نوجوانوں اورخواتین کو80ہزارتک ماہانہ قرض دیاجائےگا جس رقم کےذریعےخاندان ذاتی کاروباراورگھرکےافرادکی کفالت کرسکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کااجرا چاروں صوبوں میں بیک وقت پسماندہ علاقوں سےکیا جائے گا، 26 وفاقی ادارے منصوبے کی تکمیل میں معاون کریں گے جبکہ دوران اجلاس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کا طریقۂ کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نےاحساس اسٹیئرنگ کمیٹی کےقیام کی بھی منظوری دی جس کی سربراہی عمران خان خود کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کومدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانےکافیصلہ کیا، محروم طبقےکااحساس کرناریاست کی اولین ترجیح ہوگی۔
