کراچی: مہاجر قومی موؤمنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنے تازہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کا سیاسی اثرو رسوخ تاحال برقرار ہے۔
میٹرو ون ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر جمیل راٹھور اور آفاق احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آفاق احمد اور ڈاکٹر جمیل راٹھور کے درمیان صحت مند مباحثہ بھی ہوا۔
ایک موقع پر آفاق احمد کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ ہورہا ہے یہ مستقل نہیں رہے گا، جہاں تک اتحاد کی بات ہے تو یہ سارے ایک ہی کا حصہ ہیں جس کا نام لینے پر آپ نے پابندی لگائی ہوئی ہے۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کا مستقبل سی پیک سے وابستہ ہے۔
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف کی آپ پچاس شرائط مان رہے ہیں اگر اُن میں سے کوئی شرط ایسی ہو اور ہیلو کی آواز آجائے تو تینوں دھڑے ایک ہوجائیں گے کیونکہ یہ سب ایک ہیلو کی مار ہیں‘۔
لاتعلقی والوں سے اچھا تو یے آفاق رہا pic.twitter.com/yA9eSiQgfO
— عروسہ سلمان (@Uroosa_Salman) May 30, 2019
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے اپنی گفتگو کے ذریعے اس بات کا اشارہ دیا گویا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف یا ورلڈ بینک سے قرض جن شرائط پر ملے گا اُن میں سے ایک شرط الطاف حسین پر سے پابندی ہٹانا ہے۔
کیا آپ آفاق احمد کی بات سے اتفاق کرتے ہیں؟
