Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فیس بک کا گرینڈ آپریشن، تین ارب جعلی اکاؤنٹس بند | زرائع نیوز

فیس بک کا گرینڈ آپریشن، تین ارب جعلی اکاؤنٹس بند

سان فرانسسکو: فیس بک نے ایک دو نہیں بلکہ تین ارب جعلی اکاونٹس بند کردیئے ہیں۔

فیس بک کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر دوہزار اٹھارہ سے مارچ دوہزار انیس کے دوران مختلف اکاؤنٹس اور پوسٹس کے خلاف کارروائی کی گئی، چھ ماہ کے دوران فیس بک نے پہلی مرتبہ تین ارب جعلی اکاؤنٹس کو بند کیا جبکہ ستر لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹوں کو بھی ہٹایا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

فیس بک کے مطابق اس سے پہلے یہ جعلی اکاؤنٹس کسی نقصان کا سبب بنتے، ان میں سے زیادہ تر کو چند ہی منٹوں میں شناخت کرکے ہٹا دیا گیا ہے۔ فیس بک اب ایسے تمام پوسٹس کی تفصیلات بھی جاری کرے گی جن کو منشیات اور اسلحہ فروخت کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے ۔۔