کراچی: فلاحی تنظیم جے ڈی سی کی جانب سے امسال سحر و افطار کا منفرد انتظام کیا گیا تاکہ غریب اور نادار افراد بھی باعزت طریقے سے روزہ افطار اور رکھ سکیں۔
جعفریہ ڈیزاٹر سینٹر کی جانب سے سحر میں ہرن، شتر مرغ کے گوشت کے کھانے پیش کیے گئے جبکہ روزانہ ہی کوئی منفرد کھانا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں سحری کے لیے پہنچتے ہیں۔ شوق سے جانے والے افراد وہاں سحری کر کے فلاحی تنظیم کو عطیات دیتے ہیں تاکہ اتنظامات مزید بہتر ہوسکیں۔
اس بار جے ڈی سی نے غریب بچوں کے لیے بازار لگایا جہاں سے بالکل مفت چیزیں تقسیم کی جارہی ہیں، اس اقدام کا مقصد ہر بچے کو عید کی خوشیاں پہنچانا ہے۔
روزانہ بچوں، بڑوں اور خواتین کے سیکڑوں سوٹ آتے اور تقسیم ہوجاتے ہیں جبکہ منتظمین کی جانب سے بچوں کو گھڑیاں، چشمے وغیرہ بھی بطور تحفہ دیے جارہے ہیں۔
منتظم حسین کا کہنا تھاکہ جب سے ہم نے اعلان کیا تو کراچی والوں نے اپنا منفرد اعزاز برقرار رکھتے ہوئے نئی نئی چیزیں دیں تاکہ غرباء، مساکین کو انہیں تقسیم کیا جائے۔
"God prescribed charity for the purification of the soul and for the increase of sustenance.”
– Hazrat Bibi Fatima Zahra [sa]
Today I played my part, its your turn.#SehriByJDC #JDC
Aisa Ha Mera Karachi
ماں ہم بھی اس سال عید منائیں گے ۔ pic.twitter.com/R4PlarpniP
— Syed Hussain Mujtaba Rizvi (@110HussainRizvi) May 29, 2019
انہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ ’’جو جیسے کرسکتا ہے اور جتنا بھی کرسکتا ہے اُتنا کرے یہ آپ کے شہر کی عزت کا معاملہ ہے‘‘۔
