او آئی سی کا اجلاس: ’’عمران خان کی خود اعتمادی چیک کریں‘‘

مکۃ المکرمۃ: وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے دو روز قبل اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے۔

سعودی عرب پہنچنے کے بعد عمران خان نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور خصوصی نوافل ادا کیے جبکہ مسجد نبوی میں روزہ افطار کیا جس کے بعد وہ جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔ عمران خان نے دو روز تک ملاقاتیں کیں، شاہ سلمان نے ان کا استقبال کیا اور خصوصی ملاقات بھی کی جبکہ محمد بن سلمان نے بھی وزیراعظم کی اہم ملاقات ہوئی۔

او آئی سی کے اجلاس میں دلچسپ مناظر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئے جن میں سے ایک تصویر تو پاکستان اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کی تھی، ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان اور حسینہ واجد کی ملاقات سعودی حکام نے خصوصی طور پر کروائی اور دونوں ممالک سے تنازعات حل کرنے کی درخواست کی۔

قبل ازیں وزیراعظم جب اسٹیج پر پہنچے تو اُن کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ہوئی، جس میں عمران خان نے اپنے طور پر ٹوٹے پھوٹے انداز سے کسی بات کا ترجمہ کرنے کی کوشش کر کے انہیں سمجھایا، اس دوران عمران خان کی باڈی لینگوئج اور اعتماد قابلِ دید تھا۔

https://twitter.com/AyshaIjazz/status/1134577546404741127

علاوہ ازیں دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں آپسی معاملات کو حل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ او آئی سی کے 14ویں اجلاس میں ترکی نے جمال خاشقجی قتل کی وجہ سے شرکت نہیں کی جبکہ قطر اور ایران حکام کو سعودی حکام کی جانب سے دعوت نہیں دی گئی۔