شمالی وزیرستان سے گرفتار ہونے والے خیبرٹی وی کے صحافی گوہر وزیر کو گزشتہ روز رہا کردیا گیا انہیں ایم پی او کے تحت محسن داوڑ کا انٹرویو لینے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔
گوہر وزیر خیبرٹی وی میں سیئنر صحافی کی حیثیثیت سے فرائض انجام دیتے ہیں، انہیں گرفتار کیا گیا تھا البتہ اہل خانہ کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
گوہر وزیر مشعال ٹی وی کے لیے بھی کام کرتے ہیں، اُن سمیت تقریبا 12 لوگوں کو ہری پور میں ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد عالمی اداروں اور صحافتی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں ان کی رہائی کے لیے پاکستان کے نامور صحافیوں نے بھی آواز اٹھائی، ذرائع نیوز کا یہ اعزاز رہا کہ سب سے پہلے خبر ہماری ویب سائٹ پر شائع ہوئی۔ وزیر گوہر کو تین روز تک بنا کسی وجہ اور قصور کے حراست میں رکھا گیا جس کی صحافتی برادری نے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔
