Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایف بی آر کا خواتین پر وار | زرائع نیوز

ایف بی آر کا خواتین پر وار

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے بیوٹی پارلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ایف بی آر نے ٹیکس بڑھانے کے لیے ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت خواتین کے بناؤ سنگھار کے مراکز سے بھی اب انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کراچی میں 500 بیوٹی پارلرز کی نشاندہی کر لی گئی جنہیں رجسٹرڈ کر کے ٹیکس لیا جائے گا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ بیوٹی پارلرز لاکھوں روپے کما کر تقریباً کوئی ٹیکس نہیں دے رہے، غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔