Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے چارجڈ پارکنگ کے مقامات اور اوقات کار کا اعلان کردیا | زرائع نیوز

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے چارجڈ پارکنگ کے مقامات اور اوقات کار کا اعلان کردیا

بعداز وقت چارجڈ پارکنگ لاگو نہیں ہوگی، فیصلہ شہریوں کی سہولت کیلئے کیا گیا، بلدیہ

کراچی: محکمہ چارجڈ پارکنگ بلدیہ عظمٰی کراچی نے شہریوں کی سہولت کے لیے وہیکل چارجڈ پارکنگ کے اوقات مقرر کردیئے اور ہدایت کی ہے کہ وہ نافذ العمل اوقات کار کے مطابق پارکنگ چارجز ادا نہ کریں کیونکہ مذکورہ اوقات کے بعد پارکنگ چارجز کی ادائیگی غیر قانونی ہے۔

شہر میں مختلف مقامات پر پارکنگ کے اوقات کار حسب ذیل ہوں گے۔

طارق روڈ مکڈونلڈ چورنگی سے اے بی ایل چورنگی تک (دونوں سائیڈ) (صبح 10 بجے تا رات 10 بجے)، سروس روڈ شارع فیصل (کارساز فلائی اوور سے شاہراہ قائدین فلائی اوور دونوں سائیڈ) کاز ساز فلائی اوورتک،لعل قلعہ اور بینکوئٹ ہالز(صبح 8 بجے تا رات 8 بجے اور لعل قلعہ 6 بجے شام تارات 12 بجے)، ہل پارک (صبح11 بجے تا رات 12 بجے)، سوک سینٹر یونیورسٹی روڈ اور سر شاہ سلیمان روڈ سے گیٹ آف سو ک سینٹر تا ڈی ایم سی ایسٹ آفس (صبح 8 بجے تا شام 6 بجے)،سروس روڈ یونیورسٹی روڈ سے حسن اسکوائر تا نیپا فلائی اوور (صبح 11 بجے تا رات 12 بجے)، فاریا موبائل، رضا موبائل راشدمنہاس روڈ سے الغفور موبائل تا فردوس شاپنگ مال(صبح 10 بجے تا رات10 بجے)۔

اسی طرح سند باد گلشن اقبال (صبح 5 بجے تا رات 12 بجے)، کے ڈی اے مارکیٹ سے گلشن فلائی اوور سے ڈسکو بیکری، علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ (صبح 10 بجے تا رات 10 بجے)، چیز ویلیو سینٹر بالمقابل الہٰ دین راشد منہاس روڈ (صبح 10 بجے تا رات 11 بجے)، امتیاز اسٹور گلشن اقبال سروس روڈ راشد منہاس روڈ (صبح 10 بجے تا رات 11 بجے)، حیدری مارکیٹ پارکنگ لاٹ (صبح10 بجے تا رات 10بجے)، حیدری سنڈے موٹرسائیکل بازار حیدری پارکنگ لاٹ (دوپہر 2 بجے تا رات 10 بجے)، ایس ایم توفیق روڈ لیاقت آباد سپر مارکیٹ تا لیاقت آباد نمبر 10 (صبح 10 بجے تا رات 10 بجے)، ایس ایم توفیق روڈ سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد (صبح 10 بجے تا رات 10 بجے)، سرینا موبائل مال اور ہارون شاپنگ مال (صبح 10 بجے تا رات 10 بجے)، پارکنگ لاٹ ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے سامنے (صبح 9 بجے تا رات 11 بجے)۔

پارکنگ لاٹ اے او کلینک ناظم آباد کے سامنے (صبح 10 بجے تا رات 12 بجے)، فیضی رحمین (آرٹ گیلری پارکنگ لاٹ) (صبح 8 بجے تا شام 6 بجے)، بیچ پارک پارکنگ لاٹ کلفٹن (صبح 8 بجے تا رات 12 بجے)، کلفٹن سینٹر (صبح 9 بجے تا شام 6 بجے)، کرسٹل کورٹ (صبح 9 بجے تا رات 8 بجے)، ساسی آرکیڈ (صبح 8 بجے تا شام 6 بجے)، پیراڈائز سینٹر (صبح 9 بجے تا رات 9 بجے)، کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ صرف سامنے کا ایریا (صبح 11 بجے تا رات 12 بجے)، این آئی بی ڈی اسپتال تا یونائیڈ کنگ بیکری اور مشرق سینٹر تا کریم پلازہ سر شاہ سلیمان روڈ (صبح 9 بجے تا رات 10 بجے)، ابن سینا اسپتال کے سامنے یونیورسٹی روڈ (صبح 10 بجے تا رات 10 بجے)، جامع کلاتھ سگنل تا تاج ہوٹل ایم اے جناح روڈ (صبح 9 بجے تا رات 8 بجے)گل پلازہ ایم اے جناح روڈ (صبح 11 بجے تا رات 11 بجے)، الخلیج ٹاور، کباب جی (سروس روڈ شہید ملت روڈ)(صبح 9 بجے تا رات 12 بجے)، چیز اپ اور ورلڈموبائل نیپا یونیورسٹی روڈ (صبح 10 بجے تا رات 10 بجے) تک ہوں گے۔