اسلام آباد: تحریک انصاف نے ملک بھر میں قائم ہونے والی تمام تنظیمیں اور شعبہ جات کو فوری طور پر تحلیل کردیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر تمام سطح پر قائم ہونے والی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری ارشد داد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیموں کے ساتھ شعبہ جات کو بھی تحلیل کردیا گیا جبکہ چیئرمین،وائس چیئرمین،چیف آرگنائزر کے عہدے برقرار رہیں گے۔
تحریک انصاف میں غیرمنتخب طاقت ور لوگ، فواد چوہدری نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
نوٹی فکیشن کے مطابق حکم نامےکااطلاق سیکرٹری جنرل،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری مالیات، او آئی سی کےسیکرٹری پر حکم نامےکااطلاق نہیں ہوگا۔
ذیلی تنظیمیں اور شعبہ جات تحلیل ہونے والے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں جبکہ سیف اللہ خان نیازی چیف آرگنائزر، مخدوم شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین، ارشد داد جنرل سیکریٹری، سردار اظہر طارق خان سیکریٹری فنانس، عمر سرفراز چیمہ سیکریٹری انفارمیشن اور ڈاکٹر عبداللہ ریار سیکریٹری او آئی سی کے عہدوں پر کام کریں گے۔
