اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ غیر منتخب لوگوں کو قابلیت کی وجہ سے اہم عہدوں پر لگایا گیاہے ، فواد چودھری سے میری دوستی گئی ہے ، وہ روزانہ میرے گھر آتے ہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ فوادچودھری سے میری دوستی ہوگئی ہے ، وہ روزانہ میرے گھر آتے ہیں، ان کی سابق وزارت میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر منتخب لوگوں کو ان کی قابلیت کی وجہ سے لگایا گیا ہے ، نئے لوگ توانائی اور خزانہ کے شعبوں میں کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا فرض ہے کہ وہ اہل لوگوں کو عہدوں پر لگائیں
