کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی شہید کے نام پر بننے والی فاؤنڈیشن نے عید الفطر کی آمد کے موقع کی مناسبت سے زبردست کام کر کے سب کے دل جیت لیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی رضا عابدی کے والد اخلاق احمد عابدی نے چند تصاویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے سارا فاؤنڈیشن ایس ایس اے آر اے (SSARA Foundation) کے اقدام کو بہت زیادہ سراہا۔
انہوں نے بتایا کہ گفٹ کی تیاری جاری ہے جو سارا فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ وہ بھی اپنے خاندان کے ہمراہ خوشیاں منا سکیں۔
Preparation of SSARA foundation for Eid gifts to needy. pic.twitter.com/6spT3IMGH4
— Syed Akhlaq Hussain (@dashtetanhai) June 1, 2019
علی رضا عابدی شہید کے اہل خانہ ایس ایس اے آر اے (SSARA Foundation) کو چلا رہے ہیں۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈی ایچ اے میں واقع قبرستان کی صفائی ستھرائی کا کام کیا گیا جس میں رضاکاروں نے حصہ لیا۔
شہید علی رضا عابدی کے دوست اور صحافی شہباز زاہد نے ٹویٹ کیا کہ ’’علی رضا عابدی آپ جیت گئے، مارنے والا سمجھ رہا تھا کہ نام مٹ جائے گا‘‘۔
Shaheed Syed Ali Raza Abidi Memorial Foundation. Aap jeet gaye bhai @abidifactor — maarnay wala samajh raha tha naam mitt jaeyga! pic.twitter.com/dzLdhxh431
— Shahbaz Zahid (@shahbazzahid) June 2, 2019
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور شہید علی رضا عابدی کے دوست سیم رضوی نے لکھا کہ : جو کام تم زندگی میں چھپ کر کرتے تھے وہ کام تمھارے بعد دنیا میں سب کے سامنے ہورہے ہیں، تم مل نہیں رہے تو کیا ہوا؟ تم زندہ تو ہو! بہت بڑا انسان تھا سید علی رضا عابدی! بہت بڑا انسان!
انہوں نے لکھا کہ میں سید علی رضا عابدی فاونڈیشن عید پر غریبوں کی خوشیوں میں شامل ساتھ انہوں نے یہ اقدام اٹھانے والوں کو دعائیں بھی دیں۔
جو کام تم زندگی میں کرتے تھے مگر چھپ کے، وہ کام تمھارے بعد تمھارے ہی نام پر اب دنیا کے سامنے ہو رہا ہے۔ تم مل نہیں رہے تو کیا ہوا؟ تم زندہ تو ہو!
بہت بڑا انسان تھا سید علی رضا عابدی! بہت بڑا انسان!
سید علی رضا عابدی فاونڈیشن عید پر غریبوں کی خوشیوں میں شامل۔ دعائیں pic.twitter.com/BwqxG9zWCv
— Saim (@saim_ansarz) June 2, 2019
