پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکاروں نے زندگی بھر ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق متعدد ڈرامہ سیریلز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے اداکار و فنکار احد رضا نے سجل علی کے ساتھ باقاعدہ منگنی کرنے کا اعلان کردیا۔
گلوکار و اداکار نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا جو دونوں کے مداحوں کے لیے حیران کن نہیں تھا کیونکہ دونوں ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔
احد رضا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں انتہائی خوشی محسوس کرتے ہوئے سجل علی کے ساتھ منگنی کے بندھن مین بندھنے کا باضابطہ اعلان کررہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے (یعنی احد اور سجل) لیے ایک بہت ہی خاص دن ہے اور ہمارے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی دعاؤں سے یہ دن اور بھی خاص بن جائے گا۔
