Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شمالی وزیرستان دھماکا، شہید فوجی افسران کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین | زرائع نیوز

شمالی وزیرستان دھماکا، شہید فوجی افسران کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین

راولپنڈٰی: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن عارف اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا، ان کا نماز جنازہ آبائی گاؤں تاجہ زئی میں ادا کیا گیا جس میں فوجی حکام سمیت گاؤں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہید کو فوجی و سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
شہیدکیپٹن عارف اللہ کی نماز جنازہ میں اعلیٰ افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دوسرے افسر لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا، ان کی نماز جنازہ جوٹیال میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کے جسدِ خاکی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہنزہ پہنچادیا گیا جہاں سے شہید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں حیدرآباد روانہ کیا گیا۔

ایس پی طاہر داوڑ مہینوں بعد قتل کی تنظیم ذمہ داری قبول کرلی، پولیس کو بھی خبردار کردیا

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے اور فوجیوں کی شہادت پر سیاسی و مذہبی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند عناصر کو وزیرستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایسے عناصر وزیرستان کے قبائلیوں کو ورغلا رہے ہیں۔