پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کامثبت اختتام ہوا اور 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق کاروبار کے دوران دن بھرمارکیٹ میں899 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، تیزی کے باعث انڈیکس 35 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا، 899پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 35 ہزار 277 کی سطح پر بند ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق دن بھرمجموعی طور پر341کمپنیز کے شیئرزمیں کاروبار ہوا، 245 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ82کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، آج مارکیٹ میں 2عشاریہ 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، مارکیٹ کی بلند ترین سطح35,309 جبکہ کم ترین سطح 34,377رہی۔
