Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کشمور:‌دس سالہ بچی سے 45 سالہ مولوی کی شادی کی کوشش ناکام | زرائع نیوز

کشمور:‌دس سالہ بچی سے 45 سالہ مولوی کی شادی کی کوشش ناکام

کشمور کے علاقے میں فرسودہ رسم و رواج کے تحت والد نے اپنی دس سالہ بیٹی کی شادی 45 سالہ مرد سے طے کردی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔

کشمیر پولیس نے نکاح کے عین وقت چھاپہ مار کر غیرقانونی شادی رکوائی اور اس تقریب کا اتنظام کرنے والوں سمیت نکاح خواں کو حراست میں لے لیا۔ دلہا کا کہنا تھا کہ وہ لڑکی کو پسند کرتا ہے اور لڑکی کے باپ کا کہنا تھا کہ اُن کی صاحبزادی اپنی خوشی سے شادی کررہی ہیں۔

پولیس نے لڑکی کے والد اور دلہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ نکاح خواں کو شخصی صمانت پر گھر جانے کی اجازت مل گئی۔