حنا دل پزیر اندرا گاندھی، عمیر ہاشمی بھٹو، منفرد ڈرامے کی شوٹنگ مکمل

تاریخ کے مسافر: پاک، بھارت اور چینی سیاست کی دلچسپ کہانی، شوٹ مکمل

 

کراچی: ساجد حسن کی ہدایت کاری میں حنا دل پذیر اندرا گاندھی، عمیر ہارون ہٹلر، علی خان بھٹو اور سہیل ہاشمی چیئرمین ماؤ کے روپ میں جلوہ گر

کراچی: پاکستان، بھارت اور چین کے تعلقات پر مبنی دل چسپ کھیل تاریخ کے مسافر کی شوٹ مکمل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اس منفرد کھیل میں انڈسٹری کی نامور اداکارہ حنا دل پذیر، سہیل ہاشمی، عمیر ہارون اور علی خان نے حصہ لیا۔
یہ ڈراما عمیر ہارون پروڈیوس کر رہے ہیں، تحریر اور ہدایت، معروف اداکار ساجد حسن کی ہے، اسکرین پلے اقبال خورشید نے لکھا ہے۔


ڈرامے کی شوٹنگ مقامی یونی ورسٹی میں تین روز جاری رہی، ڈرامے کی کہانی عالم بالا میں ذوالفقار علی بھٹو، ماؤ، اندرا گاندھی اور ہٹلر کی ملاقات کے گرد گھومتی ہے۔
مکالمے انتہائی دل چسپ ہیں اور شوٹنگ میں نئے تجربات کیے ہیں گے، جو ناظرین کو چونکا دیں گے۔
شوٹنگ کے دوران روایتی بگھی توجہ کا مرکز بن گئی، تمام فن کاروں نے اپنے اپنے کرداروں میں ڈوب کر پرفارمنس دی۔
حنا دل پذیر نے اندرا گاندھی کے روپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہٹلر کے روپ میں عمیر ہارون نے جان دار اداکاری کی، علی خان نے ذوالفقار علی بھٹو کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرا، سہیل ہاشمی چینی انقلابی لیڈرکے کردار میں نگینے کی طرح فٹ تھے۔
یہ منفرد کھیل بہت جلد ڈیجیٹل پلیٹ فورمز اور ٹی وی چینلز پر پیش کیا جائے گا۔