Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نامعلوم مسلح اہلکاروں‌ کی صحافی کے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش |

نامعلوم مسلح اہلکاروں‌ کی صحافی کے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش

نامعلوم مسلح اہلکاروں‌ کی صحافی کے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش

گزشتہ روز سینئر صحافی قیس بن طاہر کے چھوٹے بھائی کو نامعلوم مسلح پولیس اہلکاروں کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس پر تمام صحافیوں کی جان (علی زمان اعوان) اور اقبال، سومرو، عمران ہاشمی، شعیب عالم ، عدنان بن عمران، علی اکبر خان اور دیگر صحافی بھائیوں نے واقعہ کی تفصیلات جاننے کیلئے قیس بن طاہر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تھانہ سرجانی پہنچ گئے علی زمان اعوان نے قیس بن طاہر کو سندھ پریس کلب کی طرف سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انوسٹیگیشن افسر سے ملاقات کی اور کیس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اس موقع پر علی زمان اعوان نے اعلی پولیس افسران سے اپیل کی کے صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے کراچی میں جس طرح صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے سندھ پریس کلب اس کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے سندھ پریس کلب ہر صحافی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے امید کرتے ہیں کے انوسٹیگیشن پولیس اس واقع کی تہہ تک پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرے گی اور کیفرکردار تک پہنچائے گی ظلم کے یہ ظابطے ہم نہیں مانتے_