سعید غنی کا مخصوص صحافیوں‌ کے لیے مبارک باد کا پیغام

سعید غنی کا مخصوص صحافیوں‌ کے لیے مبارک باد کا پیغام

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے انتخابات میں یونٹی پینل کے تمام عہدیداروں اور مجلس عاملہ کے ارکان کی بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ یونٹی پینل کے صدر محمدصدیق سنگھار، نائب صدر، شکیل خان جنرل سیکرٹری فرحان الیاس، جوائنٹ سیکرٹری رمیز وہرہ اور خزانچی عدنان علی کا بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مجلس عاملہ کے ارکان محمد عاطف قریشی، طالب حیدر ملک، محمد اجمل شاہ، فہد شہزاد، گلفام شیخ، جنید حسن اور شاکر حسین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ اس پینل نے جس طرح گزشتہ سال اپنے ممبران کے لئے خدمات دی ہیں آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ یونٹی پینل اپنے وڈیو جرنلسٹ کے مسائل کو حل کرنے میں کوشاں رہا ہے اور ہم بھی ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ہماری صحافی برادری اس بات کی گواہ ہے کہ ان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: