سرفراز کی واپسی پر رضوان نے خاموشی توڑ دی

سرفراز کی واپسی پر محمد رضوان نے خاموشی توڑ دی

لاہور : پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اسکواڈ میں سرفراز احمد کی شمولیت ہر خاموشی توڑ دی۔

لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ کرکٹ جب سے شروع کی ہے غیر یقینی کی صورتحال رہتی ہے، کوویڈ کی وجہ سے بھی غیر یقینی کی صورتحال بڑھی ہے، ایسا نہیں ہے کہ آخری وقت میں ٹیم کا فیصلہ ہونے کا اثر پڑے گا،ہم اب تو ایک ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں کل سے تیاریوں کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میچ چاہے کلب کا ہو ہدف ہوتا ہے یہ تو پاکستان کے میچز ہیں گول یہی ہے کہ اچھے سے اچھا کروں، میچ خواہ کوئی بھی ہو اس کا پریشر ہوتا ہے بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے،دوسری ٹیموں کی طرح اس میچ کو لیں گے اگر بھارت کے میچ کو حاوی کریں گے تو اچھا نہیں ہو گا، ہم نے نارمل کھیلنا ہے پاک بھارت میچ کے چرچے سوشل میڈیا یا میڈیا پر ہیں۔

سرفراز احمد کی ٹی ٹوینٹی اسوکاڈ میں شمولیت پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سرفراز بھائی اور اعظم خان میرے لئے ایک طرح کے ہیں ایک سنئیر ہیں اور ایک جونئیر، مجھے سرفراز کی موجودگی میں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

نیشنل ٹی ٹونٹی سے ہمیں تیاریوں کا موقع ملا ہے کسی نے کامیاب ہونا ہوتا ہے کوئی اچھا نہیں کرپاتا، ہم دفاعی حکمت عملی کے ساتھ نہیں کھیلتے پچ کنڈیشنز کا بھی عمل دخل ہوتا ہے، میں یواے ای کے ایڈوانٹیج کو نہیں مانتا میں ہوم گراونڈ بھی نہیں مانتا، ہمیں وہاں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنا پڑتا رہا ہے ہم نے دنیا میں اچھا کھیلا ہوا، ہمیں تگڑا کھیلنا پڑے گا ہماری ٹیم متوازن ہے۔

رضوان نے کہا کہ سب کھلاڑی ان دنوں یو اے ای میں کھیل رہے ہیں انہیں تجربہ ہے، میں ہر وقت قربانی کے لئے تیار ہوں مجھے کہیں بھی کھلائیں میں تیار ہوں یہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں، مجھے کوئی بھی رول دیں میں پاکستان ٹیم کے لئے کرنے کو تیار ہوں، اسپورٹ اسٹاف میں شامل ہونے والے نئے ارکان سے مزید سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا یے، جس میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: