مردم شماری درست نہ ہونے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا انکشاف

کراچی سمیت سندھ میں مردم شماری درست نہیں ہوئی، مراد علی شاہ کا اعتراف

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کی مردم شماری درست نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی مردم شماری درست نہیں کی گئی، ہم نے مردم شماری کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا تھا، مردم شماری کو 29 مئی کوچیلنج کیا تھا، سندھ کی آبادی درست طریقے سے اعداد و شمار میں نہیں لکھی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت کے جانے کا وقت ہو گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے جانے کا وقت آگیا ہے، وزیراعظم عمران خان جلد چلےجائیں گے، یہ نااہل لوگ آئین کی پاسداری نہیں کر رہے، نااہل لوگ جو آئین کی پاسداری نہیں کرتے وہ ملک کیا چلائیں گے۔