بچہ اغوا کے نام پر معمر شخص کو ہجوم نے قتل کردیا

شہر قائد کے علاقے ہاکس بے عبدالرحمان گوٹھ میں نامعلوم افراد نے بچہ اغوا کا الزام عائد کر کے معمر شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

علاوہ مکینوں کے تشدد سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا ، مرنے والے پر بچہ اغوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا جبکہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اغوا کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو رات گئے ہاکس بے کے علاقے میں قائم عبدالرحمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کے تشدد سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ علاقہ مکینوں کے مطابق معمر شخص ایک بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا تھا جس پر موقع پر موجود افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ ابتدائی طور پر علاقے سے متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں ، اغوا کے بارے میں تصدیق نہیں کی جاسکتی ، مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: