سونے اور چاندی کی مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کی کمی سے 1774 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 214روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 164150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 140732روپے کی نئی ریکاڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے بڑھکر 1860روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 68.59روپے بڑھکر 1594.65روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
