کراچی: کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جگہ متبادل فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں آنے والے محمد رضوان کے کپتانی کرنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔بابر اعظم کی غیر موجودگی میں محمد رضوان متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں آئے۔محمد رضوان کپتانی کرتے اور فیلڈر کو ہدایات دیتے نظر آئے۔
میچ ریفری اور فیلڈ امپائرز نے مداخلت کی اور پاکستانی ٹیم کی انتطمایہ کو بتایا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔
میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے محمد رضوان کو کپتانی سے روک کر کپتانی کے فرائض سرفراز احمد کو سونپ دئیے۔
کراچی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی سنبھال لی۔
