Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ رینجرز نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی | زرائع نیوز

سندھ رینجرز نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے سالانہ کارکردگی رپورٹ2022 جاری کر دی ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے سال 2022 میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواءبرائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مجموعی طور 269آپریشنز کیے۔ مختلف کاررائیوں کے دوران 65ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار، ایم کیو ایم (لندن) اور ٹی ٹی پی کے دہشتگرد بھی شامل۔دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 181 آپریشن کیے گئے اور60 دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیا۔

ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 آپریشن کیے گئے اور 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔بھتہ خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 48 آپریشن کیے گئے اور 61 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔

اغواءبرائے تاوان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 30 آپریشن کیے گئے اور 40 اغوائ کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ مندرجہ بالا کارروائیوں کے دوران 34 ہتھیاراور مختلف اقسام کا1877 ایمونیشن(14 روسی ساختہ راکٹ بھی شامل)برآمد کر لیا گیا۔پاکستان رینجرز (سندھ) نے سال 2022 میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مجموعی طور پر2292 آپریشنز کیے۔

ڈکیتیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 506 آپریشن کیے گئے اور 725 ڈکیتوں کو گرفتارکیا گیا۔

منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 659 آپریشن کیے گئے اور738 منشیات فروش کو گرفتارکیا گیا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1109 آپریشن کیے گئے اور 2748 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔مختلف کاررائیوں کے دوران 39ہائی پروفائل ڈکیت، منشیات فروش اور جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔مندرجہ بالا کارروائیوں کے دوران 1091 ہتھیاراور 11136 مختلف اقسام کا ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

کراچی اور اندرون سندھ میں منشیات فروشی کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 60,000.577 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔جس میں 1969.16 کلو گرام حشیش، 128.703 کلو گرام ہیروئن، 133.914 کلو گرام آئس / کرسٹل، 8.46 کلو گرام افیم، 6056 کلو گرام گٹکا اور 51705 کلو گرام چھالیہ شامل ہے۔ مختلف کاررائیوں کے دوران 6ہائی پروفائل منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 1719 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں سے 1056 افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 663 افراد کو بلوچستان حکومت کی مدد سے واپس اپنے ملک روانہ کردیا گیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی اور اندرونِ سندھ میں لائ اینڈ آرڈر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ایونٹس کے انعقاد خاص طور پر الیکشن، IDEAS، پی ایس ایل، غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان، مسلم اور دوسری کمیونٹیز کے مذہبی تہواروں کے دوران فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی۔

رینجرز (سندھ) نے حالیہ سیلاب کے دوران بھر پور کردار ادا کیا اورمخیر حضرات کے تعاون سے اندرون سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے خوراک، کمبل، کپڑے،2223.617ٹن اشیائے خوردونوش اور 240.813 ملین روپے بھی تقسیم کیے گئے۔20۔پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے قائم رینجرز مدد گار سیل میں مجموعی طور پر 1580 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1307 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 17 افراد کو زیر حراست لیا گیا۔ 21۔پاکستان رینجرز(سندھ) کے جوانوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران 5جوان زخمی جبکہ2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔