Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران غنڈوں کے ساتھ اقتدار کے مزے کیوں لیتے رہے ؟ایم کیوایم | زرائع نیوز

عمران غنڈوں کے ساتھ اقتدار کے مزے کیوں لیتے رہے ؟ایم کیوایم

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے حالیہ بیانات پرکھسیانی بلی کے کھمبا نوچے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں تعریفوں کے پُل باندھنے والوں کوآج ایم کیوایم دہشتگرد نظرآنے لگی۔

ترجمان کا کہناہے کہ اگر ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان غنڈے ہیں توعمران خان کیوں بہادرآباد آئے تھے؟وہ غنڈوں کے ساتھ ساڑھے3 سال اقتدار کے مزے کیوں لیتے رہے ؟ کل تک پی ٹی آئی حکومت جن بیساکھیوں پرکھڑی تھی آج وہ تمام اچانک انکی نظرمیں بُرے ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی جس کارخانے کی پیداوار ہے وہ اُسکے مخلص نہ ہوسکے تو ایم کیو ایم کا احسان کیا مانتے،پی ٹی آئی والے زرا سوچ سمجھ کربیانات دیں اب سیاسی مینجمنٹ کیلئے کوئی مدد کو نہیں آئیگا، پی ٹی آئی کو 2018 میں مدد کے نام پرکراچی سے جو نشستیں دی گئیں اُن میں سے ایک بھی نہیں ملے گی،پی ٹی آئی کی پوری قیادت بوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کا شکارہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ کراچی سیکٹر 8 کے رہائشی جہانگیرسہیل کی دوران ڈکیتی ہلاکت پرگہرے دکھ اورحکومت سندھ کی نااہلی پرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا کوئی بھی پرسان حال نہیں،ایسا لگتا ہے کہ شہر کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا،عوام کے جان ومال کو کون تحفظ دیگا،سندھ حکومت ملک کے مستقبل کو تحفظ دینے میں ناکام ہے جبکہ اسٹریٹ کرمنلز اورڈکیت طاقتورمافیا بن کرعوام کی زندگی اجیرن کررہے ہیں۔