لاہور ،اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے خلاف پارٹی بیانیے کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کے دوران عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے متعلق آگاہی دی جائے، تباہ حال معیشت اور مہنگائی کے پس پردہ حقائق کو بھی عوام تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق موثر آواز بلند کی جائے، ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی ریلیوں میں عوام کو متحرک کیا جائے، عوام کو یہ بھی بتائیں انہوں نے کس طرح این آر او ٹو سے فائدہ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے عمران نے 8 جنوری کو پارٹی کا اجلاس بلا لیا ۔
