اوکلینڈ : یورپی ملک نیدر لینڈ میں سال 2022 کے دوران پیدا ہونے والے بچوں میں سے بیشتر کا نام “محمد” رکھا گیا۔
نیدرلینڈ میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ سال 2022 کے دوران ’محمد‘ دوسرا معروف نام قرار پایا۔
ڈیچ سوشل انشورنس بینک کے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ تیس فیصد سے زائد والدین نے اپنے پیدا ہونے والے لڑکوں کا نام محمد رکھا۔ ان میں سے بیشتر مسلمان ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، امریکا اور جرمنی میں بھی محمد نام کو بہت زیادہ رکھا جاچکا ہے۔