کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن میں برتری پر کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں سندھ حکومت کے ترقیاتی کام اور دیگر چیزوں کو دکھایا گیا ہے۔بلاول نے لکھا کہ شکریہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کا شکریہ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں صوبے کے لوگوں نےن پیپلزپارٹی پر اپنا اعتماد برقرار رکھا جس کی وجہ سے ہم تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں ۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے مابین ایم او یو پر دستخطی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی۔
صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ و سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارڑی کراچی ڈویژن شہلا رضا نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حیدرآباد اور کراچی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پرآصف زرداری اور بلاول زرداری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی بیان میں انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی تاریخی فتح پیپلز پارٹی کے عوام دوست اقدامات اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کا ثمر ہے۔