Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلوچستان میں دشمن کی تمام شازشوں کو ناکام بنائیں گے ، جنرل عاصم منیر کا عزم | زرائع نیوز

بلوچستان میں دشمن کی تمام شازشوں کو ناکام بنائیں گے ، جنرل عاصم منیر کا عزم

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہےکہ بلوچستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی کیلئے سازگارماحول فراہم کرینگے،غیرملکی حمایت یافتہ وطن دشمنوں کی ہرسازش کوناکام بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سکیورٹی کی صورتحال ا ور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے دشمن کے عزائم ناکام بنانے کیلئے بہترین آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے پر زوردیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےپاک فوج کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غیرملکی فنڈڈدہشتگردوں کیخلاف آپریشنل تیاریاں جاری رکھیں۔بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی ملک دشمنوں کی سازش سے آگاہ ہیں۔پاک فوج کے جوان آپریشنل تیاریوں کوبرقراررکھیں۔آرمی چیف کا کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔