Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آئی ایم ایف پروگرام لیا تو ملکی مشکلات بڑھ گئیں , مفتاح اسماعیل | زرائع نیوز

آئی ایم ایف پروگرام لیا تو ملکی مشکلات بڑھ گئیں , مفتاح اسماعیل

کراچی : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مدت پوری کرنی ہے تو مشکل اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام لانا ضروری ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے جانے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام لیا تو مشکلات ہوئیں، ہم اسی پٹڑی پر چلتے تو مشکلارت کم ہو جاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس کا میکنزم ٹھیک نہیں ہے۔پاکستان میں کوئی بھی حکمران اپنا حق ادا نہیں کر سکا,سابق وزیر خزانہ نے کہا اس وقت ڈالرز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے, پاکستان میں اس وقت لوگ پلاٹ کی جگہ ڈالرز خرید رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں اور میرے ساتھی اہم مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے سیمینارز شروع کررہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے ملک بھر میں سیمینارز کریں گے۔