70 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، جھوٹی اطلاع پر تاجر گرفتار

کراچی: پولیس نے زینب مارکیٹ کے قریب 70 لاکھ کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا، چاول کے تاجر اسلم لاشاری کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی نہیں ہوئی، تاجر نے ڈرامہ کیا، انہوں نے رقم بینک میں جمع کرائی، جس کی رسید مل گئی، جھوٹی اطلاع دیکر پولیس کو گمراہ کیا، واقعے کی دیگر پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تاجر نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ سفید کار میں سوار ملزمان نے 70 لاکھ روپے لوٹے، ملزمان نے پولیس سے مشابہہ وردی پہنی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: