Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایک دن میں پاکستان کے قرضوں میں 2500 ارب روپے کا اضافہ | زرائع نیوز

ایک دن میں پاکستان کے قرضوں میں 2500 ارب روپے کا اضافہ

کراچی:جمعرات کے روز ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کے بعد ملک پر بیرونی قرضوں میں کم از کم ڈھائی ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی جمعرات کو ڈالر کی قدر پر لگایا گیا غیر اعلا نیہ کی پختم کردیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور دوران ٹریڈنگ ڈالر 255 روپے تک جاپہنچا جو اس سے ایک روز قبل 230.89 روپے کا تھا یعنی ایک روز میں ڈالر کی قدر میں 24روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی جمعرات کو ڈالر کی قدر پر لگایا گیا غیر اعلا نیہ کیپختم کردیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور دوران ٹریڈنگ ڈالر 255 روپے تک جاپہنچا جو اس سے ایک روز قبل 230.89 روپے کا تھا یعنی ایک روز میں ڈالر کی قدر میں 24روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ڈالر کی قدر بڑھنے کا بڑا اثر پاکستان پر بیرونی قرضوں کی مالیت پر بھی پڑتا ہے جس کی مالیت تقریبا130ارب ڈالر ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ڈالر کی قیمت کم از کم 250روپے ہوگی جس کا مطلب ہے کہ 230.89 روپے کے مقابلے میں 250روپے کے حساب سے ایک دن میں بیرونی قرضوں میں 2ہزار500ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے. اور اگر ڈالر کی قیمت 255 روپے ہوتی ہے تو بیرونی قرضوں کی مالیت میں ہونے والا اضافہ3ہزار ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

پاکستان اپنی 80 فیصد تک مصنوعات کا خام مال باہر سے منگواتا ہے جس کی قیمت میں ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے اضافہ ہوجائے گا اور اس کے نتیجے میں اس خام مال سے تیار ہونے والی اشیا کی لاگت بھی بڑھ جائے گی۔