قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر شان مسعود کی دعوت ولیمہ کی تقریب جمعہ کو کراچی میں ہوئی۔
نجی تقریب میں رشتے دار اور عزیز واقارب کے علاوہ کرکٹرز، کھیلوں سے وابستہ شخصیات، صحافی اور عمائدین شہر کے ساتھ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی، چیف سلیکٹر ہارون رشید ودیگر شامل تھے۔
تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد،سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری، جلال الدین، صادق محمد، عبدالرقیب،فواد عالم، سعود شکیل اور سہیل خان بھی شریک ہوئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑی ایک ساتھ اسٹیج پر گئے اور دلہا میاں کے ساتھ تصویر بنوائی جبکہ اس موقع پر کچھ ساتھیوں نے شان مسعود کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی۔
واضح رہے کہ معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود کا پشاور سے تعلق رکھنے والی اپنی پرانی دوست نیشے سے نکاح ہوا تھا،پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود گزشتہ ہفتہ دلہنیا گھر لائے تھے۔
