کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے کہا ہے کہ اورنگی گلشن بہار میں سالانہ تبلیغی اجتماع گاہ آنےجانےوالےراستوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کاعمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجارہا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع گاہ آنے جانےوالے اطراف کے راستوں میں سیوریج ،روشنی کی فراہمی اورتجاوزات کےخاتمہ کے کاموں کامعائنہ کرتے ہوئےکیا، انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئےکہاکہ اجتماع کے آغاز سے اختتام تک زائرین کوسہولیات کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھاجائے، الجنت شادی ہال سےاجتماع گاہ آنے جانےوالےڈبل ٹریک روڈکی تعمیرکے ساتھ ساتھ دیگر اجتماع گاہ آنےوالےراستوں کو جلد ہموارکیاجائے،درختوں کی چھٹائی ، کٹائی ،نکاسی آب اورروشنی کی فراہمی کےخصوصی انتظامات کیئے جائیں، ان راستوں پر بلدیہ غربی اور یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سےروشنی کی فراہمی ،صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجائے۔
ایڈمنسٹریٹرنےافسران کے ہمراہ اجتماع گاہ کےمنتظمین سے ملاقات کی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
