Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نواز شریف کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا, شاہ محمود کا اعتراف | زرائع نیوز

نواز شریف کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا, شاہ محمود کا اعتراف

لاہور ; تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، انہیں غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔

ایک انٹرویو کے دوران شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کسی بھی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹا کر جمہوریت کی خدمت نہیں کی جا سکتی۔ہم سمجھتے تھے کہ جو نواز شریف پر بیتی ہے اس کے بعد وہ سبق سیکھیں گے اور ایک نیا رویہ اپنائیں گے۔

شاہ محمود قریشی سے سوال کیا گیا کہ کیا نوازشریف کے ساتھ غلط ہوا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ، بالکل۔کسی کو بھی غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے گا تو کوئی جمہوری ذہن اس کو درست نہیں کہے گا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو آپ ماورائے آئین طریقے سے ہٹائیں گے، اس سے آپ جمہوری کی خدمت نہیں کر رہے۔