Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شیخ رشید ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے | زرائع نیوز

شیخ رشید ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

راولپنڈی : اسلام آبا د کچہر ی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کر دیا۔اسلام آباد کی عدالت میں شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر عدنان نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، ان کو مری کی عدالت میں پیش کرنا ہے۔شیخ رشید کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ متعلقہ عدالت پہلے ہی سنا چکی ہے۔

جج نے مری پولیس سے استفسار کیا کہ کیا پہلے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی؟تفتیشی افسر تھانا مری نے کہا کہ پہلی بار کر رہے ہیں، اس سے پہلے نہیں کی۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ شیخ رشید اس وقت حراست میں ہیں، راہداری ریمانڈ اور سفری ریمانڈ دو مختلف چیزیں ہیں، مری پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے مسترد ہو چکی، شیخ رشید کہیں بھاگے نہیں جارہے، حراست میں ہیں۔